سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 798

ظہر کی نماز میں قرأت کا بیان

راوی: مسدد , عبدالواحد , بن زیاد , اعمش , عمارہ , بن عمیر , ابومعمر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ قُلْنَا لِخَبَّابٍ هَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ نَعَمْ قُلْنَا بِمَ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ ذَاکَ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ

مسدد، عبدالواحد بن زیاد، اعمش، عمارہ، بن عمیر، حضرت ابومعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر و عصر کی نماز میں قرأت کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں ہم نے پوچھا یہ تم کس چیز سے سمجھتے تھے؟ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریش مبارک کی حرکت کرنے سے۔

یہ حدیث شیئر کریں