ظہر کی نماز میں قرأت کا بیان
راوی: حسن بن علی , یزید بن ہارون , ہمام , ابان بن یزید , عطار , یحیی , عبداللہ بن ابوقتادہ , ابوقتادہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ بِبَعْضِ هَذَا وَزَادَ فِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَزَادَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ وَکَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مَا لَا يُطَوِّلُ فِي الثَّانِيَةِ وَهَکَذَا فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ وَهَکَذَا فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ
حسن بن علی، یزید بن ہارون، ہمام، ابان بن یزید، عطار، یحیی، عبداللہ بن ابوقتادہ، حضرت ابوقتادہ سے (مندرجہ بالا حدیث کا) بعض حصہ اسی طرح مروی ہے (البتہ حسن بن علی نے) یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ کی آخری دو رکعتوں میں سورت فاتحہ پڑھتے تھے (اور یزید بن ہارون نے) بسند ہمام یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی رکعت کو جتنا طویل کرتے تھے اتنا دوسری رکعت کو نہیں کرتے تھے اور ایسا ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر اور فجر کی نماز میں کرتے تھے