سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 795

ظہر کی نماز میں قرأت کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , ہشام , بن ابی عبداللہ , ابن مثنی , ابن ابی عدی , حجاج , ابوقتادہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ الْحَجَّاجِ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی وَأَبِي سَلَمَةَ ثُمَّ اتَّفَقَا عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا فَيَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَسُورَتَيْنِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَکَانَ يُطَوِّلُ الرَّکْعَةَ الْأُولَی مِنْ الظُّهْرِ وَيُقَصِّرُ الثَّانِيَةَ وَکَذَلِکَ فِي الصُّبْحِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ مُسَدَّدٌ فَاتِحَةَ الْکِتَابِ وَسُورَةً

مسدد، یحیی، ہشام، بن ابی عبد اللہ، ابن مثنی، ابن ابی عدی، حجاج، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو نماز پڑھاتے تھے تو ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت بھی پڑھتے تھے اور کبھی کبھی ہم کو ایک آیت (زور سے پڑھ کر) سنا بھی دیتے تھے اور ظہر کی پہلی رکعت دوسری کی بہ نسبت لمبی پڑھتے تھے اور ایسا ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز میں بھی کرتے تھے (یعنی پہلی رکعت طویل اور دوسری ذرا مختصر) ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ (ابن مثنیٰ نے سورت فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کا ذکر کیا ہے مگر) مسدد نے فاتحہ الکتاب اور سورت کا ذکر نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں