ظہر کی نماز میں قرأت کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , قیس , بن سعد , عمارہ , بن میمون , حبیب , عطاء , بن ابورباح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ وَعُمَارَةَ بْنِ مَيْمُونٍ وَحَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ فِي کُلِّ صَلَاةٍ يُقْرَأُ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاکُمْ وَمَا أَخْفَی عَلَيْنَا أَخْفَيْنَا عَلَيْکُمْ
موسی بن اسماعیل، حماد، قیس، بن سعد، عمارہ، بن میمون، حبیب، عطاء، بن ابورباح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز میں قرأت کرتے تھے پس جس نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو قرأت سنائی (یعنی بلند آواز سے قرأت کی) ہم نے بھی تم کو سنادی اور جس نماز میں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم پر قرأت کو مخفی رکھا (یعنی آہستہ پڑھی) ہم نے بھی تم پر مخفی رکھا۔