نماز کو ہلکا کرنے کا بیان
راوی: یحیی بن حبیب , خالد بن حارث , محمد بن عجلان , جابر معاذ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرٍ ذَکَرَ قِصَّةَ مُعَاذٍ قَالَ وَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْفَتَی کَيْفَ تَصْنَعُ يَا ابْنَ أَخِي إِذَا صَلَّيْتَ قَالَ أَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَأَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِهِ مِنْ النَّارِ وَإِنِّي لَا أَدْرِي مَا دَنْدَنَتُکَ وَلَا دَنْدَنَةُ مُعَاذٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي وَمُعَاذًا حَوْلَ هَاتَيْنِ أَوْ نَحْوَ هَذَا
یحیی بن حبیب، خالد بن حارث، محمد بن عجلان، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نوجوان سے پوچھا کہ اے بھتیجے جب تو نماز پڑھتا ہے تو کیا کرتا ہے؟ اس نے جواب دیا میں سورت فاتحہ پڑھتا ہوں اور جنت کا سوال کرتا ہوں اور دوزخ سے پناہ چاہتا ہوں لیکن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز نہیں سن پاتا اور نہ معاذ کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اور معاذ دونوں انہیں دونوں کے گرد پھرتے ہیں (یعنی ہماری دعاؤں کا حاصل بھی جنت کی طلب اور دوزخ سے پناہ ہے) یا اسی کی مانند کچھ کہا۔