نماز کو ہلکا کرنے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , طالب بن حبیب , عبدالرحمن بن جابر , حزم بن کعب
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرٍ يُحَدِّثُ عَنْ حَزْمِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ أَنَّهُ أَتَی مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَهُوَ يُصَلِّي بِقَوْمٍ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ فِي هَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا مُعَاذُ لَا تَکُنْ فَتَّانًا فَإِنَّهُ يُصَلِّي وَرَائَکَ الْکَبِيرُ وَالضَّعِيفُ وَذُو الْحَاجَةِ وَالْمُسَافِرُ
موسی بن اسماعیل، طالب بن حبیب، عبدالرحمن بن جابر، حضرت حزم بن کعب سے روایت ہے کہ وہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے وہ مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے اس حدیث میں (نماز مغرب کا ذکر ہے جبکہ پہلی روایت میں نماز عشاء کا ہے قول راجح عشاء کا قول ہے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے معاذ (لمبی قرأت کر کے) لوگوں کو فتنہ میں نہ ڈال کیونکہ تیرے پیچھے نماز پڑھنے والوں میں بوڑھے بھی ہیں، کمزور بھی ہیں کام کاج کرنے والے اور مسافر بھی ہیں۔