سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 786

دوران نماز کوئی حادثہ پیش آجانے پر نماز میں تخفیف کی جاسکتی ہے

راوی: عبدالرحمن بن ابراہیم , عمرو بن عبدالوحد , بشر , بن بکر , اوزاعی , یحیی بن ابی کثیر , ابوقتادہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ وَبِشْرُ بْنُ بَکْرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَقُومُ إِلَی الصَّلَاةِ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا فَأَسْمَعُ بُکَائَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ کَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمِّهِ

عبدالرحمن بن ابراہیم، عمرو بن عبدالوحد، بشر، بن بکر، اوزاعی، یحیی بن ابی کثیر، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نماز میں اس ارادے سے کھڑا ہوتا ہوں کہ لمبی قرأت کروں گا مگر پھر کسی بچے کا رونا سن کر قرأت مختصر کر دیتا ہوں تاکہ اس کی ماں پر اس کا رونا شاق نہ گذرے۔

یہ حدیث شیئر کریں