سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 782

بسم اللہ کا آہستہ پڑھنا

راوی: قطن بن نسیر , جعفر , حمید اعرج , ابن شہاب , عروہ نے عائشہ

حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الْأَعْرَجُ الْمَکِّيُّ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَذَکَرَ الْإِفْکَ قَالَتْ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ وَقَالَ أَعُوذُ بِالسَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ إِنَّ الَّذِينَ جَائُوا بِالْإِفْکِ عُصْبَةٌ مِنْکُمْ الْآيَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا حَدِيثٌ مُنْکَرٌ قَدْ رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ لَمْ يَذْکُرُوا هَذَا الْکَلَامَ عَلَی هَذَا الشَّرْحِ وَأَخَافُ أَنْ يَکُونَ أَمْرُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ کَلَامِ حُمَيْدٍ

قطن بن نسیر، جعفر، حمید اعرج، ابن شہاب، حضرت عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے قصہ تہمت روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے، اپنا چہرہ مبارک کھولا اور أَعُوذُ بِا اللہِ بِالسَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ کہ بعد یہ آیات تلاوت فرمائیں إِنَّ الَّذِينَ جَائُوا بِالْإِفْکِ عُصْبَةٌ مِنْکُمْ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ حدیث منکر ہے اس کو زہری سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے لیکن کسی نے یہ کلام اس طرح ذکر نہیں کیا میں ڈرتا ہوں کہ أَعُوذُ بِا اللہِ الخ شاید حمید کا قول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں