بسم اللہ کا آہستہ پڑھنا
راوی: مسدد , عبدالوارث , بن سعید , حسین , بدیل بن میسرہ , ابوجواز , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِي الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّکْبِيرِ وَالْقِرَائَةِ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَکَانَ إِذَا رَکَعَ لَمْ يُشَخِّصْ رَأْسَهُ وَلَمْ يُصَوِّبْهُ وَلَکِنْ بَيْنَ ذَلِکَ وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّی يَسْتَوِيَ قَائِمًا وَکَانَ يَقُولُ فِي کُلِّ رَکْعَتَيْنِ التَّحِيَّاتُ وَکَانَ إِذَا جَلَسَ يَفْرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَی وَکَانَ يَنْهَی عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ وَعَنْ فَرْشَةِ السَّبُعِ وَکَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ
مسدد، عبدالوارث، بن سعید، حسین، بدیل بن میسرہ، ابوجواز، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کو شروع فرماتے اللہ اکبر کہہ کر اور قرأت شروع فرماتے تھے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سے اور جب رکوع کرتے تھے تو سر کو نہ تو اونچا رکھتے تھے اور نہ نیچا بلکہ درمیان میں رکھتے تھے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے تو سجدہ نہ کرتے تھے جب تک کہ سیدھے کھڑے نہ ہو جاتے اور اسی طرح جب ایک سجدہ کے بعد سر اٹھاتے تھے تو دوسرا سجدہ نہ کرتے تھے جب تک کہ سیدھے نہ بیٹھ جاتے تھے اور ہر دو رکعت کے بعد التحیات پڑھتے تھے اور جب بیٹھتے تو بایاں پاؤں بچھاتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منع فرماتے تھے شیطان کی طرح بیٹھنے سے اور منع فرماتے تھے (سجدہ میں) درندے کی طرح ہاتھ بچھانے سے اور نماز کو سلام سے ختم فرماتے تھے۔