بسم اللہ کا آہستہ پڑھنا
راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ کَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَائَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابوبکر صدیق ، عمر فاروق اور عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہم الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سے قرأت شروع فرماتے تھے۔