عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کا بیان
راوی: عبداللہ بن محمد , وکیع , اسامہ بن زید , ام صبیّہ جہنیّہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ خَرَّبُوذَ عَنْ أُمِّ صُبَيَّةَ الْجُهَنِيَّةِ قَالَتْ اخْتَلَفَتْ يَدِي وَيَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوُضُوئِ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ
عبداللہ بن محمد، وکیع، اسامہ بن زید، حضرت ام صبیّہ جہنیّہ سے روایت ہے کہ وضو کرتے وقت میرا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ ایک برتن میں پڑتا تھا۔