نماز کے شروع میں پڑھی جانے والی دعا
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , قتادہ , ثابت , حمید , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ وَثَابِتٍ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی الصَّلَاةِ وَقَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ فَقَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ أَيُّکُمْ الْمُتَکَلِّمُ بِالْکَلِمَاتِ فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا فَقَالَ الرَّجُلُ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِيَ النَّفَسُ فَقُلْتُهَا فَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَکًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا وَزَادَ حُمَيْدٌ فِيهِ وَإِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ فَلْيَمْشِ نَحْوَ مَا کَانَ يَمْشِي فَلْيُصَلِّ مَا أَدْرَکَهُ وَلْيَقْضِ مَا سَبَقَهُ
موسی بن اسماعیل، حماد، قتادہ، ثابت، حمید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نماز میں اس حال میں شریک ہوا کہ اس کی سانسیں پھولی ہوئی تھیں اس نے کہا اَللہ اَکبَر اَلحَمدُ ِللہِ حَمدًا کَثِیرًا طَیِّباً مُبَارَکاً فِیہِ جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ یہ کلمات کس نے کہے تھے؟ اور اس نے کوئی نامناسب بات نہیں کی پس وہ شخص بولا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کلمات میں نے کہے تھے جب میں آیا تو میری سانسیں پھولی ہوئی تھی پس یہ کلمات میں نے پڑھے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے بارہ فرشتے دیکھے جو ان کلمات کو عرش پر لے جانے کے لئے ان کی طرف لپک رہے تھے اس روایت میں حمید نے یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لئے آئے تو درمیانہ چال چل کر آئے نماز کا جس قدر حصہ ملے پڑھ لے اور جو رہ جائے اس کو بعد میں پوار کر لے۔