سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 759

نماز کے شروع میں پڑھی جانے والی دعا

راوی: عمرو بن عثمان , شریح بن یزید , شعیب بن ابی حمزہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ قَالَ لِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ وَابْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَغَيْرُهُمَا مِنْ فُقَهَائِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ فَإِذَا قُلْتَ أَنْتَ ذَاکَ فَقُلْ وَأَنَا مِنْ الْمُسْلِمِينَ يَعْنِي قَوْلَهُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ

عمرو بن عثمان، شریح بن یزید، حضرت شعیب بن ابی حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے ابن مکندر، ابن ابی فردہ اور ان دو حضرات کے علاوہ دیگر فقہائے مدینہ نے بیان کیا ہے کہ جب تو اس دعا کو پڑھے تو بجائے وَاَناَ اَوَّلَ المُسلِمِین کے، وَاَنَا مِنَ المُسلِمِین پڑھا کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں