سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 75

بلی کے جھوٹے کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , عبدالعزیز , داؤد بن صالح بن دینار التمار

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ التَّمَّارِ عَنْ أُمِّهِ أَنَّ مَوْلَاتَهَا أَرْسَلَتْهَا بِهَرِيسَةٍ إِلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَوَجَدَتْهَا تُصَلِّي فَأَشَارَتْ إِلَيَّ أَنْ ضَعِيهَا فَجَائَتْ هِرَّةٌ فَأَکَلَتْ مِنْهَا فَلَمَّا انْصَرَفَتْ أَکَلَتْ مِنْ حَيْثُ أَکَلَتْ الْهِرَّةُ فَقَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّمَا هِيَ مِنْ الطَّوَّافِينَ عَلَيْکُمْ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا

عبداللہ بن مسلمہ، عبدالعزیز، داؤد بن صالح بن دینار التمار اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی والدہ کو غلامی سے آزاد کرنے والی عورت نے ان کی والدہ کو ہریسہ (ایک قسم کا کھانا) دے کر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس بھیجا (جب وہ ان کے گھر پہنچیں تو دیکھا) کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نماز میں مصروف ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اشارہ سے فرمایا کہ اس کو رکھ دو۔ اتنے میں ایک بلی آئی اور اس میں سے کھانے لگی۔ پس جب آپ نماز سے فارغ ہوئیں تو آپ نے اسی جگہ سے کھانا شروع کیا جہاں سے بلی نے کھایا تھا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ بلی ناپاک نہیں ہے کیونکہ وہ تمہارے پاس ہر وقت آنے جانے والا جانور ہے۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلی کے جھوٹے پانی سے وضو کر لیا کرتے تھے

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
Dawud ibn Salih ibn Dinar at-Tammar quoted his mother as saying that her mistress sent her with some pudding (harisah) to Aisha who was offering prayer. She made a sign to me to place it down. A cat came and ate some of it, but when Aisha finished her prayer, she ate from the place where the cat had eaten. She stated: The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) said: It is not unclean: it is one of those who go round among you. She added: I saw the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) performing ablution from the water left over by the cat.

یہ حدیث شیئر کریں