سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 741

خالی ہے

راوی: حسن بن علی , سلیمان بن داؤد , عبدالرحمن بن ابی زناد , موسیٰ بن عقبہ , عبداللہ بن فضل بن ربیعہ , بن حارث بن عبدالمطلب , عبدالرحمن بن اعرج , عبیداللہ بن ابورافع , علی

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ الْمَکْتُوبَةِ کَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْکِبَيْهِ وَيَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِکَ إِذَا قَضَی قِرَائَتَهُ وَأَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنْ الرُّکُوعِ وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْئٍ مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ قَاعِدٌ وَإِذَا قَامَ مِنْ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ کَذَلِکَ وَکَبَّرَ قَالَ أَبُو دَاوُد فِي حَدِيثِ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ حِينَ وَصَفَ صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ کَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی يُحَاذِيَ بِهِمَا مَنْکِبَيْهِ کَمَا کَبَّرَ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ

حسن بن علی، سلیمان بن داؤد، عبدالرحمن بن ابی زناد، موسیٰ بن عقبہ، عبداللہ بن فضل بن ربیعہ، بن حارث بن عبدالمطلب، عبدالرحمن بن اعرج، عبیداللہ بن ابورافع، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فرض نماز کو کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور دونوں ہاتھ مونڈھوں تک اٹھاتے اور جب قرأت سے فارغ ہوتے اور رکوع کا ارادہ کرتے تو پھر اسی طرح ہاتھوں کو اٹھاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی اسی طرح ہاتھوں کو اٹھاتے مگر بیٹھنے کی حالت میں ہاتھوں کو نہ اٹھاتے اور جب دو رکعتیں پڑھ کر اٹھتے تو پھر دونوں ہاتھ اسی طرح اٹھاتے اور تکبیر کہتے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابوحمید ساعدی کی حدیث میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتیں پڑھ کر اٹھتے تو تکبیر کہ نماز کے شروع میں تکبیر کہی تھی اور دونوں ہاتھ مونڈھوں تک اٹھاتے تھے

یہ حدیث شیئر کریں