سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 731

نماز شروع کرنے کا بیان

راوی: احمد بن حنبل , عبدالملک بن عمرو , فلیح , عباس بن سہل

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنِي فُلَيْحٌ حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ وَأَبُو أُسَيْدٍ وَسَهْلُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَذَکَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ بَعْضَ هَذَا قَالَ ثُمَّ رَکَعَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ کَأَنَّهُ قَابِضٌ عَلَيْهِمَا وَوَتَّرَ يَدَيْهِ فَتَجَافَی عَنْ جَنْبَيْهِ قَالَ ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْکَنَ أَنْفَهُ وَجَبْهَتَهُ وَنَحَّی يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ وَوَضَعَ کَفَّيْهِ حَذْوَ مَنْکِبَيْهِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ حَتَّی رَجَعَ کُلُّ عَظْمٍ فِي مَوْضِعِهِ حَتَّی فَرَغَ ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَأَقْبَلَ بِصَدْرِ الْيُمْنَی عَلَی قِبْلَتِهِ وَوَضَعَ کَفَّهُ الْيُمْنَی عَلَی رُکْبَتِهِ الْيُمْنَی وَکَفَّهُ الْيُسْرَی عَلَی رُکْبَتِهِ الْيُسْرَی وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَکِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَی عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ لَمْ يَذْکُرْ التَّوَرُّکَ وَذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ فُلَيْحٍ وَذَکَرَ الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ نَحْوَ جِلْسَةِ حَدِيثِ فُلَيْحٍ وَعُتْبَةَ

احمد بن حنبل، عبدالملک بن عمرو، فلیح، حضرت عباس بن سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ابوحمید، ابواسید، سہل بن سعد اور محمد بن مسلم جمع ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کرنے لگے، ابوحمید نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق میں سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ پس ان میں سے ایک نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا اور دونوں ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر اس طرح رکھا گویا ان کو پکڑ رکھا ہو اور ہاتھوں کو سیدھا اور پہلوؤں سے جدا رکھا پھر سجدہ کیا اور اپنی ناک اور پیشانی کو زمین پر لگایا، دونوں ہاتھوں کو پہلوؤں سے جدا رکھا اور ہتھیلیوں کو مونڈھوں کے برابر رکھا پھر سر اٹھایا یہاں تک کہ ہر ایک ہڈی اپنے مقام پر آ گئی (پھر دوسرا سجدہ کیا) اور فارغ ہو گئے اور جب بیٹھے تو بایاں پاؤں بچھایا اور داہنے پاؤں کو کھڑا کیا اور اس کی انگلیوں کو قبلہ کی طرف کیا اور اپنی داہنی ہتھیلی داہنے گھٹنے پر رکھی اور بائیں گھٹنے پر رکھی اور انگلی سے اشارہ کیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث کو عتبہ بن ابی حکیم نے بواسطہ عبداللہ بن عیسیٰ بسند عباس بن سہل روایت کیا ہے اور اس میں تورک کا ذکر نہیں ہے (البتہ عتبہ نے) حدیث فلیح کی طرح ذکر کی (جس میں مطلقا تورک کا ذکر نہیں ہے) اور حسن ابن حر نے جلسہ کی کیفیت فلیح اور عتبہ کی ماند ذکر کی۔

یہ حدیث شیئر کریں