سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 73

کتے کے جھوٹے کا بیان

راوی: احمد بن محمد بن حنبل , یحیی بن سعید , شعبہ , ابوتیاح , مطرف , عبداللہ ابن مغفل

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ ابْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ ثُمَّ قَالَ مَا لَهُمْ وَلَهَا فَرَخَّصَ فِي کَلْبِ الصَّيْدِ وَفِي کَلْبِ الْغَنَمِ وَقَالَ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِي الْإِنَائِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مِرَارٍ وَالثَّامِنَةُ عَفِّرُوهُ بِالتُّرَابِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَکَذَا قَالَ ابْنُ مُغَفَّلٍ

احمد بن محمد بن حنبل، یحیی بن سعید، شعبہ، ابوتیاح، مطرف، حضرت عبداللہ ابن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابتداء میں کتوں کے مار ڈالنے کا حکم فرمایا تھا لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کا قصور کیا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شکاری کتوں اور بکریوں کے محافظ کتوں کے پالنے کی اجازت مرحمت فرمائی اور فرمایا کہ جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں مرتبہ مٹی سے مانجھو۔ ابوداؤ کہتے ہیں کہ ابن مغفل نے ایسا ہی کہا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں