سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 72

کتے کے جھوٹے کا بیان

راوی: موسی بن اسمعیل , ابان , قتادہ , محمد بن سیرین , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِي الْإِنَائِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ السَّابِعَةُ بِالتُّرَابِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَمَّا أَبُو صَالِحٍ وَأَبُو رَزِينٍ وَالْأَعْرَجُ وَثَابِتٌ الْأَحْنَفُ وَهَمَّامُ بْنُ مُنَبِّهٍ وَأَبُو السُّدِّيِّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ رَوَوْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ يَذْکُرُوا التُّرَابَ

موسی بن اسماعیل، ابان، قتادہ، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال کر پیئے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور ساتویں مرتبہ میں مٹی لگا کر دھوؤ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابوصالح، ابورزین، اعرج، ثابت احنف، ہمام ابن منبہ، ابوسدی عبدالرحمٰن ان سب حضرات نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس روایت کو بیان کیا ہے لیکن انہوں نے مٹی سے دھونے کا ذکر نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں