سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 713

نمازی کے سامنے سے گدھا گزر جائے تو نماز نہیں ٹوٹتی

راوی: مسدد , ابوعوانہ , منصور , حکم , یحیی بن جزار , ابوا لصہباء

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ يَحْيَی بْنِ الْجَزَّارِ عَنْ أَبِي الصَّهْبَائِ قَالَ تَذَاکَرْنَا مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ جِئْتُ أَنَا وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَی حِمَارٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَنَزَلَ وَنَزَلْتُ وَتَرَکْنَا الْحِمَارَ أَمَامَ الصَّفِّ فَمَا بَالَاهُ وَجَائَتْ جَارِيَتَانِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَدَخَلَتَا بَيْنَ الصَّفِّ فَمَا بَالَی ذَلِکَ

مسدد، ابوعوانہ، منصور، حکم، یحیی بن جزار، ابوا لصہباء سے روایت ہے کہ ہم لوگ حضرت ابن عباس کے پاس ان چیزوں کا ذکر کر رہے تھے جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا ایک مرتبہ میں اور بنی عبدالمطلب کا لڑکا ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم دونوں گدھے سے اترے اور اسے صف کے آگے چھوڑ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی پرواہ نہ کی اس کے بعد بنی عبدالمطلب کی دو لڑکیاں آئیں اور صف کے درمیان سے گزر گئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی بھی پرواہ نہیں کی۔

یہ حدیث شیئر کریں