سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 707

نمازی کے سامنے سے عورت گزرنا مفسد صلوة نہیں

راوی: مسلم بن ابراہیم , شعبہ , سعد بن ابراہیم , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ قَالَ شُعْبَةُ أَحْسَبُهَا قَالَتْ وَأَنَا حَائِضٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ وَعَطَائٌ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ حَفْصٍ وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ وَعِرَاکُ بْنُ مَالِکٍ وَأَبُو الْأَسْوَدِ وَتَمِيمُ بْنُ سَلَمَةَ کُلُّهُمْ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَإِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ وَأَبُو الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ لَمْ يَذْکُرُوا وَأَنَا حَائِضٌ

مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سعد بن ابراہیم، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قبلہ کے درمیان تھی۔ شعبہ کہتے ہیں میرا خیال ہے حضرت عائشہ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ میں حائضہ تھی ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کو زہری، عطاء، ابوبکر بن حفص، ہشام بن عروہ، عراق بن مالک، ابوالاسود اور تمیم بن سلمہ سب ہی نے بواسطہ عر وة، ابرا ہیم نے بواسطہ اسود، ابوالضحی نے بواسطہ مسروق اور قاسم بن محمد اور ابوسلمہ نے بلا واسطہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کیا ہے لیکن کسی نے بھی حضرت عائشہ کا یہ قول کہ میں حائضہ تھی، ذکر نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں