کس چیز کے سامنے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
راوی: احمد بن سعید , سلیمان بن داؤد , ابن وہب , معاویہ , سعید بن غزوان , غزوان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ح و حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ غَزْوَانَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ نَزَلَ بِتَبُوکَ وَهُوَ حَاجٌّ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ مُقْعَدٍ فَسَأَلَهُ عَنْ أَمْرِهِ فَقَالَ لَهُ سَأُحَدِّثُکَ حَدِيثًا فَلَا تُحَدِّثْ بِهِ مَا سَمِعْتَ أَنِّي حَيٌّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ بِتَبُوکَ إِلَی نَخْلَةٍ فَقَالَ هَذِهِ قِبْلَتُنَا ثُمَّ صَلَّی إِلَيْهَا فَأَقْبَلْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَسْعَی حَتَّی مَرَرْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا فَقَالَ قَطَعَ صَلَاتَنَا قَطَعَ اللَّهُ أَثَرَهُ فَمَا قُمْتُ عَلَيْهَا إِلَی يَوْمِي هَذَا
احمد بن سعید، سلیمان بن داؤد، ابن وہب، معاویہ، سعید بن غزوان، حضرت غزوان سے روایت ہے کہ وہ مقام تبوک میں اترے۔ وہ حج کے ارادہ سے نکلے ہوئے تھے انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو لنجا تھا انہوں نے اس سے اس کے متعلق دریافت کیا اس نے کہا میں تم کو ایک بات بتاتا ہوں لیکن تم اس بات کو اس وقت تک بیان نہ کرنا جب تک میں زندہ ہوں (وہ بات یہ ہے کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام تبوک پر ایک درخت کے پاس اترے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ہمارا قبلہ ہے (اور یہ کہہ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنی شروع کر دی، میں بچہ تھا میں ڈورتا ہوا آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور درخت کے درمیان سے ہوتا ہوا نکل گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس نے ہماری نماز کاٹ دی اللہ اس کے قدم کاٹ دے بس اس دن سے میں اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہو سکا۔