سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 701

کس چیز کے سامنے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

راوی: محمد بن اسماعیل , بنی ہاشم , معاذ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ مَوْلَی بَنِي هَاشِمٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَحْسَبُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ إِلَی غَيْرِ سُتْرَةٍ فَإِنَّهُ يَقْطَعُ صَلَاتَهُ الْکَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْخِنْزِيرُ وَالْيَهُودِيُّ وَالْمَجُوسِيُّ وَالْمَرْأَةُ وَيُجْزِئُ عَنْهُ إِذَا مَرُّوا بَيْنَ يَدَيْهِ عَلَی قَذْفَةٍ بِحَجَرٍ

محمد بن اسماعیل، بنی ہاشم، معاذ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے عکرمہ نے بیان کیا کہ میرا خیال ہے کہ ابن عباس نے مرفوعاً بیان کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سترہ کے بغیر نماز پڑھے تو کتے،گدھے، سور یہودی، مجوسی اور عورت (کا اس کے سامنے سے گزرنا) اس کی نماز کو توڑ دیتا ہے البتہ اگر یہ چیزیں ایک پھینکے ہوئے ڈھیلے کی زد سے پرے ہو کر نکل جائیں تو نماز ہو جائے گی۔

یہ حدیث شیئر کریں