کس چیز کے سامنے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , قتادہ , جابر بن زید , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ شُعْبَةُ قَالَ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ وَالْکَلْبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَفَهُ سَعِيدٌ وَهِشَامٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ
مسدد، یحیی، شعبہ، قتادہ، جابر بن زید، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے (شعبہ نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے) کہ بالغ عورت اور کتے (کانمازی کے سامنے سے گزرنا اس کی نماز کو) توڑ دیتا ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ سعید ہشام اور ہمام نے بروایت قتادہ بواسطہ جابربن زید اس کو حضرت ابن عباس پر موقوف کیا ہے۔