اگر کوئی نماز کے سامنے سے گزرے تو اسے روک دینا چاہئیے
راوی: موسی بن اسمعیل , سلیمان , مغیرہ , حمید , ابن ہلال , حمید بن بلال ابوصالح
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ قَالَ قَالَ أَبُو صَالِحٍ أُحَدِّثُکَ عَمَّا رَأَيْتُ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ وَسَمِعْتُهُ مِنْهُ دَخَلَ أَبُو سَعِيدٍ عَلَی مَرْوَانَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ إِلَی شَيْئٍ يَسْتُرُهُ مِنْ النَّاسِ فَأَرَادَ أَحَدٌ أَنْ يَجْتَازَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَلْيَدْفَعْ فِي نَحْرِهِ فَإِنْ أَبَی فَلْيُقَاتِلْهُ فَإِنَّمَا هُوَ الشَّيْطَانُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ يَمُرُّ الرَّجُلُ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ يَدَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَأَمْنَعُهُ وَيَمُرُّ الضَّعِيفُ فَلَا أَمْنَعُهُ
موسی بن اسماعیل، سلیمان، مغیرہ، حمید، ابن ہلال، حضرت حمید بن بلال ابوصالح سے روایت کرتے ہیں کہ ابوسعید مردان کے پاس گئے اور کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص سترہ کی آڑ میں نماز پڑھے اور کوئی شخص اس کے سامنے سے گزرنا چاہے تو اس کے سینہ پر مارے اور اگر وہ تب بھی نہ مانے تو اس سے لڑے کیونکہ وہ شیطان ہے۔