اگر کوئی نماز کے سامنے سے گزرے تو اسے روک دینا چاہئیے
راوی: احمد بن ابی سریج , ابواحمد , مسرہ بن معبد , ابوعبید
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ أَخْبَرَنَا مَسَرَّةُ بْنُ مَعْبَدٍ اللَّخْمِيُّ لَقِيتُهُ بِالْکُوفَةِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدٍ حَاجِبُ سُلَيْمَانَ قَالَ رَأَيْتُ عَطَائَ بْنَ زَيْدٍ اللَّيْثِيَّ قَائِمًا يُصَلِّي فَذَهَبْتُ أَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَرَدَّنِي ثُمَّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قِبْلَتِهِ أَحَدٌ فَلْيَفْعَلْ
احمد بن ابی سریج، ابواحمد، مسرہ بن معبد، حضرت ابوعبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عطاء بن یزد لیثی کو کھڑے ہوئے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا میں ان کے سامنے سے گزرنے لگا تو انہوں نے مجھے گھما دیا پھر (نماز کے بعد) فرمایا مجھ سے ابوسعید خدری نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص تم میں سے یہ کر سکے کہ کسی کو اپنے اور سجدہ گاہ کے درمیان سے نہ گزرنے دے تو ایسا ضرور کرے۔