سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 680

امام کو رکوع میں جاتے ہوئے دیکھ کر صف میں داخل ہونے سے پہلے رکوع کرنا

راوی: حمید بن مسعدہ , یزید بن زریع , سعید بن ابی عروبہ , زیاد , حسن

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ أَبَا بَکْرَةَ حَدَّثَ أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَنَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاکِعٌ قَالَ فَرَکَعْتُ دُونَ الصَّفِّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَکَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ

حمید بن مسعدہ، یزید بن زریع، سعید بن ابی عروبہ، زیاد، حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابوبکرہ مسجد میں ایسے وقت میں داخل ہوئے جبکہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں تھے تو انہوں نے صف سے پہلے ہی رکوع کر لیا پھر (اسی حالت میں) صف کی طرف چلے جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تم میں سے کس نے صف میں داخل ہونے سے پہلے رکوع کیا تھا اور پھر چل کر صف میں شامل ہوا تھا؟ اس پر ابوبکرہ نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہیں عبادت کے معاملہ میں مزید حرص عطا فرمائے مگر آئندہ ایسا نہ کرنا۔

یہ حدیث شیئر کریں