سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 662

صفیں برابر کرنے کا بیان

راوی: عبیداللہ بن معاذ , خالد بن حارث , حاتم , ابن ابی صغیرہ , سماک , نعمان بن بشیر

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ سِمَاکٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَوِّي صُفُوفَنَا إِذَا قُمْنَا لِلصَّلَاةِ فَإِذَا اسْتَوَيْنَا کَبَّرَ

عبیداللہ بن معاذ، خالد بن حارث، حاتم، ابن ابی صغیرہ، سماک، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ جب ہم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری صفوں کو برابر کرتے جب صفیں برابر ہو جاتیں تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر کہتے (یعنی نماز شروع فرماتے)۔

یہ حدیث شیئر کریں