سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 654

چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان

راوی: عبیداللہ بن معاذ , شعبہ , انس بن سیرین , انس بن مالک

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ ضَخْمٌ وَکَانَ ضَخْمًا لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أُصَلِّيَ مَعَکَ وَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا وَدَعَاهُ إِلَی بَيْتِهِ فَصَلِّ حَتَّی أَرَاکَ کَيْفَ تُصَلِّي فَأَقْتَدِيَ بِکَ فَنَضَحُوا لَهُ طَرَفَ حَصِيرٍ کَانَ لَهُمْ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ قَالَ فُلَانُ بْنُ الْجَارُودِ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَکَانَ يُصَلِّي الضُّحَی قَالَ لَمْ أَرَهُ صَلَّی إِلَّا يَوْمَئِذٍ

عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، انس بن سیرین، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص نے کہا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں موٹا آدمی ہوں اور اپنے موٹاپے کی بنا پر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتا اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا تیار کرایا اور اپنے گھر بلا کر کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہاں نماز پڑھیے تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ نماز معلوم کر سکوں اور اس کی پیروی کر سکوں پس لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک چٹائی کا کنارہ دھویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر کھڑے ہو کر دو رکعت نماز ادا فرمائی ابن جارود نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلوٰة الضحی پڑھا کرتے تھے؟ حضرت انس نے کہا کہ اس دن کے سوا تو میں نے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھتے نہیں دیکھا۔

یہ حدیث شیئر کریں