جوتوں سمیت نماز پڑھنا
راوی: مسدد , یحیی , ابن جریج , محمد بن عباد بن جعفر , ابن سفیان , عبداللہ بن سائب
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ ابْنِ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي يَوْمَ الْفَتْحِ وَوَضَعَ نَعْلَيْهِ عَنْ يَسَارِهِ
مسدد، یحیی، ابن جریج، محمد بن عباد بن جعفر، ابن سفیان، حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جوتے اپنی بائیں طرف رکھے ہوئے تھے