سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 641

سدل کرنے کی ممانعت

راوی: محمد بن عیسیٰ بن طباح , حجاج , ابن جریج

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی بْنِ الطَّبَّاعِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَکْثَرُ مَا رَأَيْتُ عَطَائً يُصَلِّي سَادِلًا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا يُضَعِّفُ ذَلِکَ الْحَدِيثَ

محمد بن عیسیٰ بن طباع، حجاج، ابن جریج سے روایت ہے کہ میں نے عطاء کو اکثر بحالت سدل نماز پڑھتے دیکھا ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ پہلی حدیث کو عسل نے بو اسطہ عطاء حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں سدل کرنے سے منع فرمایا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں