سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 640

سدل کرنے کی ممانعت

راوی: محمد بن علاء , ابراہیم بن موسی , ابن مبارک , حسین بن ذکوان , سلیمان , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ عَطَائٍ قَالَ إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ وَأَنْ يُغَطِّيَ الرَّجُلُ فَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عِسْلٌ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ

محمد بن علاء، ابراہیم بن موسی، ابن مبارک، حسین بن ذکوان، سلیمان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں سدل کرنے سے منع فرمایا ہے اور اسی طرح دوران نماز چہرہ ڈھانپ لینے سے بھی منع فرمایا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں