سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 637

عورت کو کتنے کپڑوں میں نماز پڑھنی چاہیئے؟

راوی: مجاہد بن موسی , عثمان بن عمر , عبدالرحمن بن عبداللہ ابن دینار , محمد بن زید

حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ لَيْسَ عَلَيْهَا إِزَارٌ قَالَ إِذَا کَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا يُغَطِّي ظُهُورَ قَدَمَيْهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَبَکْرُ بْنُ مُضَرَ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَابْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ لَمْ يَذْکُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَرُوا بِهِ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

مجاہد بن موسی، عثمان بن عمر، عبدالرحمن بن عبداللہ ابن دینار، محمد بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس حدیث کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کیا عورت صرف ایک کرتہ اور ایک دوپٹہ میں بغیر ازار کے نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں! جب کہ کرتہ پورا ہو اور اس کو پاؤں تک چھپالے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث کو مالک بن انس، بکر بن مضر، حفص بن غیاث، اسماعیل بن جعفر، ابن ابی ذئب اور ابن اسحاق نے محمد بن زید سے، عن امہ ام سلمہ روایت کیا ہے کسی نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ذکر نہیں کیا بلکہ سب نے حضرت ام سلمہ پر موقوف کیا ہے

یہ حدیث شیئر کریں