سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 636

عورت کو کتنے کپڑوں میں نماز پڑھنی چاہیئے؟

راوی: قعنبی , مالک , محمد بن زید بن قنفذ کی وا لدہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ قُنْفُذٍ عَنْ أُمِّهِ أَنَّهَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ مَاذَا تُصَلِّي فِيهِ الْمَرْأَةُ مِنْ الثِّيَابِ فَقَالَتْ تُصَلِّي فِي الْخِمَارِ وَالدِّرْعِ السَّابِغِ الَّذِي يُغَيِّبُ ظُهُورَ قَدَمَيْهَا

قعنبی، مالک، محمد بن زید بن قنفذ کی والدہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ فرمایا ہم نماز پڑھتے تھے ایک دوپٹہ اور ایک لمبا کرتہ میں جو پاؤں کے اوپر والے حصہ کو ڈھک لیتا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں