سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 629

صرف ایک کرتہ پہن کر نماز پڑھنا

راوی: قعنبی , عبدالعزیز , ابن محمد موسیٰ بن ابراہیم , سلمہ بن اکوع

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ مُوسَی بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ أَصِيدُ أَفَأُصَلِّي فِي الْقَمِيصِ الْوَاحِدِ قَالَ نَعَمْ وَازْرُرْهُ وَلَوْ بِشَوْکَةٍ

قعنبی، عبدالعزیز، ابن محمد موسیٰ بن ابراہیم، حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک شکاری آدمی ہوں تو کیا میں ایک کرتہ میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں لیکن اس کو باندھ لو اگرچہ ایک ہی کانٹے سے (باندھو تاکہ ستر نہ کھولے)

یہ حدیث شیئر کریں