سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 625

کتنے کپڑوں میں نماز درست ہے؟

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , یحیی بن سعید , ابوامامہ بن سہل , عمر بن ابی سلمہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُلْتَحِفًا مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ عَلَی مَنْکِبَيْهِ

قتیبہ بن سعید، لیث، یحیی بن سعید، ابوامامہ بن سہل، حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اس طرح کے آپ نے اس کپڑے کو لپیٹ رکھا تھا۔ اس طرح کے اس کا داہنا کنارہ بائیں کندھے پر تھا اور بایاں کنارہ داہنے کندھے پر تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں