کتنے کپڑوں میں نماز درست ہے؟
راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَلِکُلِّکُمْ ثَوْبَانِ
قعنبی، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ کسی شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کی بابت دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا کیا تم میں سے ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہوتے ہیں؟ (یعنی ایک کپڑے میں نماز پڑھنا درست ہے)