امام سے پہلے اٹھ کر چلے جانے کا بیان
راوی: محمد بن علاء , حفص بن بغیل , زائدہ , مختار بن فلفل , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ بُغَيْلٍ الْمُرْهِبِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضَّهُمْ عَلَی الصَّلَاةِ وَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْصَرِفُوا قَبْلَ انْصِرَافِهِ مِنْ الصَّلَاةِ
محمد بن علاء، حفص بن بغیل، زائدہ، مختار بن فلفل، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو (جماعت سے) نماز پڑھنے کی رغبت دلائی اور منع کیا اس بات سے کہ وہ نماز سے فارغ ہو کر ان سے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) پہلے چل دیں۔