سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 620

جو شخص امام سے پہلے سجدہ سے سر اٹھائے یا رکھے

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , محمد بن زیاد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا يَخْشَی أَوْ أَلَا يَخْشَی أَحَدُکُمْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ وَالْإِمَامُ سَاجِدٌ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ أَوْ صُورَتَهُ صُورَةَ حِمَارٍ

حفص بن عمر، شعبہ، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جو شخص امام سے پہلے سجدہ سے سر اٹھائے کیا وہ اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کا سر گدھے کا سر کر دے یا اس کی شکل گدھے کی بنا دے۔

یہ حدیث شیئر کریں