مقتدی کو امام کی پوری پوری اطاعت کرنی چاہیے
راوی: ربیع , بن نافع , ابواسحق , محارب بن دثار , عبداللہ بن یزید , براء
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ حَدَّثَنِي الْبَرَائُ أَنَّهُمْ کَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَکَعَ رَکَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّی يَرَوْهُ قَدْ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ربیع، بن نافع، ابواسحاق ، محارب بن دثار، عبداللہ بن یزید، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع کرتے تو وہ بھی رکوع کرتے اور جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو کھڑے رہتے یہاں تک کہ دیکھ لیتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیشانی مبارک (سجدہ کے لئے) زمین پر رکھ دی ہے پھر وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اتباع کرتے (یعنی سجدہ میں جاتے)۔