سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 617

مقتدی کو امام کی پوری پوری اطاعت کرنی چاہیے

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , ابواسحق , عبداللہ بن یزید , براء

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْخَطْمِيَّ يَخْطُبُ النَّاسَ قَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَائُ وَهُوَ غَيْرُ کَذُوبٍ أَنَّهُمْ کَانُوا إِذَا رَفَعُوا رُئُوسَهُمْ مِنْ الرُّکُوعِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامُوا قِيَامًا فَإِذَا رَأَوْهُ قَدْ سَجَدَ سَجَدُوا

حفص بن عمر، شعبہ، ابواسحاق ، عبداللہ بن یزید، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے تو فورا کھڑے ہوجاتے اور جب دیکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں جا رہے ہیں تو وہ بھی سجدہ میں چلے جاتے۔

یہ حدیث شیئر کریں