سلام پھیرنے کے بعد امام قبلہ سے رخ پھیر لے
راوی: محمد بن رافع , ابواحمد , مسعر , ثابت بن عبید , براء بن عازب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْبَرَائِ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ کُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَکُونَ عَنْ يَمِينِهِ فَيُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن رافع، ابواحمد، مسعر، ثابت بن عبید، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو کوشش کرتے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داہنی طرف ہوں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز کے بعد) ہماری طرف رخ کر کے بیٹھتے تھے۔