جب دو آدمیوں میں سے ایک امامت کرے تو دوسرا کہاں کھڑا ہو
راوی: مسدد , یحیی , عبدالملک , بن ابی سلیمان , عطاء , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ اللَّيْلِ فَأَطْلَقَ الْقِرْبَةَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَوْکَأَ الْقِرْبَةَ ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ کَمَا تَوَضَّأَ ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي بِيَمِينِهِ فَأَدَارَنِي مِنْ وَرَائِهِ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ
مسدد، یحیی، عبدالملک، بن ابی سلیمان، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک رات میں اپنی خالہ میمونہ کے پاس رہا پس رات میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھے اور مشک کا منہ کھول کر وضو کیا پھر اس کا منہ بند کر دیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوئے میں بھی اٹھا اور اٹھ کر اسی طرح وضو کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا پھر میں آ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا داہنا پہلو پکڑا اور پیچھے سے گھما کر اپنی داہنی جانب کھڑا کر لیا پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔