سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 606

جب دو آدمیوں میں سے ایک امامت کرے تو دوسرا کہاں کھڑا ہو

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , عبداللہ بن مختار , انس

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ عَنْ مُوسَی بْنِ أَنَسٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّهُ وَامْرَأَةً مِنْهُمْ فَجَعَلَهُ عَنْ يَمِينِهِ وَالْمَرْأَةَ خَلْفَ ذَلِکَ

حفص بن عمر، شعبہ، عبداللہ بن مختار، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی امامت کی جس میں ایک عورت بھی شامل تھی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنی داہنی جانب کھڑا کیا تھا اور عورت کو اپنے پیچھے۔

یہ حدیث شیئر کریں