امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو مقتدی کیا کر یں؟
راوی: عبدہ بن عبداللہ , زید ابن حباب , محمد بن صالح , حصین , سعد بن معاذ , اسید بن حضیر
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحُبَابِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنِي حُصَيْنٌ مِنْ وَلَدِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ أَنَّهُ کَانَ يَؤُمُّهُمْ قَالَ فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ إِمَامَنَا مَرِيضٌ فَقَالَ إِذَا صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ
عبدہ بن عبد اللہ، زید ابن حباب، محمد بن صالح، حصین، سعد بن معاذ، اسید بن حضیر سے روایت ہے کہ وہ امامت کرتے تھے (ایک مرتبہ بیمار ہو گئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیادت کے لئے تشریف لائے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارا امام بیمار ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ابوداؤد نے کہا کہ یہ حدیث متصل (الاسناد) نہیں ہے۔