امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو مقتدی کیا کر یں؟
راوی: قتیبہ بن سعید , یزید , بن خالد بن موہب , لیث , ابوزبیر , جابر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الْمَعْنَی أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اشْتَکَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّيْنَا وَرَائَهُ وَهُوَ قَاعِدٌ وَأَبُو بَکْرٍ يُکَبِّرُ لِيُسْمِعَ النَّاسَ تَکْبِيرَهُ ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ
قتیبہ بن سعید، یزید، بن خالد بن موہب، لیث، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بآواز بلند) تکبیر کہتے جاتے تھے تاکہ لوگ ان کی تکبیر سن لیں (کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکبیر بیٹھے ہوئے اور بیماری کی بنا پر آہستہ ہو رہی تھی) پھر پوری حدیث بیان کی۔