سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 600

امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو مقتدی کیا کر یں؟

راوی: سلیمان بن حرب , مسلم بن ابراہیم , وہیب , مصعب , بن محمد ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَی عَنْ وُهَيْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَلَا تُکَبِّرُوا حَتَّی يُکَبِّرَ وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَلَا تَرْکَعُوا حَتَّی يَرْکَعَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ قَالَ مُسْلِمٌ وَلَکَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَلَا تَسْجُدُوا حَتَّی يَسْجُدَ وَإِذَا صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ قَالَ أَبُو دَاوُد اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ أَفْهَمَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ سُلَيْمَانَ

سلیمان بن حرب، مسلم بن ابراہیم، وہیب، مصعب، بن محمد ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ امام اس لئے ہے کہ اس کی پیروی کی جائے پس جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب تک وہ تکبیر نہ کہے تم بھی نہ کہو جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو اور جب تک وہ رکوع نہ کرے تم بھی نہ کرو اور جب وہ سَمِعَ اللہ لِمَن حَمِدَہ کہے تو تم رَبَّنَا لَکَ الحَمد کہو اور مسلم کی روایت میں وَلَکَ الحَمد ہے اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب تک وہ سجدہ نہ کرے تم بھی نہ کرو اور جب وہ (یعنی امام) کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم سب بیٹھ کر پڑھو ابودادؤد کہتے ہیں کہ (سلیمان بن حرب نے جب یہ حدیث بیان کی تو یہ کلمہ اَللہ رَبَنا لَکَ الحَمد میں ان سے نہیں سمجھ سکا یہاں تک کہ مجھے میرے ان ساتھیوں نے سکھایا (جو میرے ساتھ سماع حدیث میں شریک تھے)۔

یہ حدیث شیئر کریں