نماز پڑھنے کے بعد پھر اسی نماز کی امامت کرنا
راوی: مسدد , سفیان , عمرو بن دینار , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ إِنَّ مُعَاذًا کَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّ قَوْمَهُ
مسدد، سفیان، عمرو بن دینار، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے پھر واپس آکر اپنی قوم کی امامت کرتے۔