نماز پڑھنے کے بعد پھر اسی نماز کی امامت کرنا
راوی: عبیداللہ بن عمر بن مسیرہ , یحیی بن سعید , محمد بن عجلان , عبیداللہ بن مقسم , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ کَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَائَ ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي بِهِمْ تِلْکَ الصَّلَاةَ
عبیداللہ بن عمر بن مسیرہ، یحیی بن سعید، محمد بن عجلان، عبیداللہ بن مقسم، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھتے تھے، اور پھر اپنے لوگوں میں آکر وہی نماز پڑھاتے۔