امام مقتدیوں سے اونچی جگہ پر نہ کھڑا ہو
راوی: احمد بن ابراہیم , حجاج , ابن جریج , ابوخالد , عدی بن ثابت
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو خَالِدٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ حَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّهُ کَانَ مَعَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ بِالْمَدَائِنِ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ عَمَّارٌ وَقَامَ عَلَی دُکَّانٍ يُصَلِّي وَالنَّاسُ أَسْفَلَ مِنْهُ فَتَقَدَّمَ حُذَيْفَةُ فَأَخَذَ عَلَی يَدَيْهِ فَاتَّبَعَهُ عَمَّارٌ حَتَّی أَنْزَلَهُ حُذَيْفَةُ فَلَمَّا فَرَغَ عَمَّارٌ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَلَا يَقُمْ فِي مَکَانٍ أَرْفَعَ مِنْ مَقَامِهِمْ أَوْ نَحْوَ ذَلِکَ قَالَ عَمَّارٌ لِذَلِکَ اتَّبَعْتُکَ حِينَ أَخَذْتَ عَلَی يَدَيَّ
احمد بن ابراہیم، حجاج، ابن جریج، ابوخالد، حضرت عدی بن ثابت سے روایت ہے کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جو مدائین میں عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھا کہ جب نماز کھڑی ہوئی تو عمار آگے بڑھے اور ایک دکان پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے لگے اور لوگ (دوکان) سے نیچے تھے (یہ دیکھ کر) حضرت حذیفہ آگے بڑھے اور ان کے دونوں ہاتھ پکڑ لئے حضرت عمار نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا یہاں تک کہ حضرت حذیفہ نے ان کو (دوکان) سے نیچے اتار لیا جب حضرت عمار نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت حذیفہ نے ان سے کہا کہ کیا تم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی شخص قوم کی امامت کرے تو وہ ان سے اونچی جگہ پر کھڑا نہ ہو (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فرمایا تھا) یا اس سے ملتا جلتا مضمون فرمایا تھا۔ حضرت عمار نے کہا جب آپ نے میرے ہاتھ پکڑے(تو مجھے یاد آگیا تھا) اسی لئے میں آپ کے کہنے پر پیچھے ہٹ گیا تھا۔