سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 594

امام مقتدیوں سے اونچی جگہ پر نہ کھڑا ہو

راوی: احمد بن سنان , احمد بن فرات , ابومسعود , یعلی , اعمش , ابراہیم , ہمام

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ وَأَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ أَبُو مَسْعُودٍ الرَّازِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا يَعْلَی حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ أَنَّ حُذَيْفَةَ أَمَّ النَّاسَ بِالْمَدَائِنِ عَلَی دُکَّانٍ فَأَخَذَ أَبُو مَسْعُودٍ بِقَمِيصِهِ فَجَبَذَهُ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّهُمْ کَانُوا يُنْهَوْنَ عَنْ ذَلِکَ قَالَ بَلَی قَدْ ذَکَرْتُ حِينَ مَدَدْتَنِي

احمد بن سنان، احمد بن فرات، ابومسعود، یعلی، اعمش، ابراہیم، ہمام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدائین میں ایک دکان پر کھڑے ہو کر امامت کی حضرت ابومسعود نے ان کی قمیص پکڑ کر ان کو (نیچے) کھینچ لیا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا کیا تم کو معلوم نہیں کہ لوگوں کو اس بات سے منع کیا جاتا تھا؟ کہا ہاں! جب تم نے مجھے کھینچا تو مجھے یاد آگیا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں